اردو

urdu

ETV Bharat / international

شامی پناہ گزینوں کا کوئی درد نہیں سنتا

تقریبا 71 ملین افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ اور اس کے علاوہ تقریبا 26 ملین افراد جنگ اور ظلم کی وجہ سے ملک سے باہر ہوئے ہیں۔

Conditions worsen for Syrian refugees

By

Published : Jun 21, 2019, 1:16 PM IST

عراق کے داہوک میں واقع دومز نام کا کیمپ عراق کا سب سے بڑا شامی مہاجر کیمپ ہے۔

اس کی تعمیر سنہ 2012 میں ہوئی تھی اور مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہونے کہ وجہ سے اس کی تو سییع سنہ 2013 میں کی گئی تھی۔

مہاجر کیمپز میں رہنے والے مہاجرین کی مشکلات

یہاں رہنے والوں کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی روز بروز مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

شامی مہاجر کاوا حسن کا کہنا ہے کہ گذشتہ 7 برسوں سے ہجرت، خیموں میں رہنے اور اپنے وطن شام واپس لوٹنے کے درد کے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں۔

لبنان میں 'یو این ایچ سی آر' تنظیم کی نمائندہ مارئرل گرارڈ کا کہنا ہے کہ اس برس تقریبا 71 ملین افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ اور اس کے علاوہ تقریبا 26 ملین افراد جنگ اور ظلم کی وجہ سے ملک سے باہر ہوئے ہیں۔ اور یہ بڑی تعداد ہے۔

بورڈ آف ریلیف اینڈ ہیومینیٹیرین افیئرز کے مطابق فی الحال داہوک میں 6 ہزار 242 کیمپز ہیں، جن میں 35 ہزار شامی مہاجرین پناہ گزیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details