عراق کے قدیم اور تاریخی شہر بابل میں جشن کا ماحول ہے۔ اس خوشی کی وجہ بابل کو ورلڈ ہیریٹیج کی فہرست میں شامل کیا جانا ہے۔
در اصل اقوام متحدہ کی تنظیم 'یونیسکو' کی جانب سے بابل شہر کو ورلڈ ہیریٹیج کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
سماجی کارکن ضحیٰ الشمیری کا کہنا ہے کہ بابل کو عالمی وراثت کی فہرست میں شامل کیے جانے سے ہماری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ اور اس خوشی کو ہم لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے۔
یہ شہر فہرست میں شمولیت کا زیادہ حقدار ہے، کیوںکہ وراثتوں کے سلسلے میں یہ پوری دنیا کا دارالحکومت رہا ہے۔