ہانگ کانگ کے ایڈنبرگ میں ایک ریلی کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ معاملہ اتنا زیادہ بڑھ گیا کہ مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو کارروائی کرنی پڑی۔
اطلاعات کے مطابق ایک پولیس افسر کو مظاہرین نے زمین پر دھکیل دیا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے اپنی پستول نکال لی۔
پولیس کو ہاتھا پائی کے دوران مظاہرین پر مرچی سپرے اور لاٹھی استعمال کرنا پڑا۔ وہیں مظاہرین نے بھی پولیس پر پانی کی بوتلیں پھینکی۔ مظاہرین میں شامل دو افراد نے چینی جھنڈے کو بھی جلانے کی کوشش کی، جس کے بعد ان کو روکنے کے لیے اور ان کی گرفتاری کے لیے وہاں پولیس پہنچی اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ اس مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔