اعداد و شمار کے قومی بیورو نے امریکہ کے ساتھ چین کی بڑھتے تجارتی تنازعہ کے درمیان ایک رپورٹ میں کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں کمی آئی ہے اور تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی میں 6.0 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔
شماریات کے بیورو نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 'ابتدائی تخمینے کے مطابق چین کی مجموعی گھریلو پیداوار میں پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 69.779 ٹریلین یوآن (تقریباً 9.8 ٹریلین ڈالر) کا اضافہ ہوا یعنی سال در سال 6.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔'