اردو

urdu

ETV Bharat / international

'کورونا وائرس کا مسئلہ سائنسی ہے، سیاسی نہیں' - کورونا وائرس کی اصل کا مسئلہ

چین کے سفیر جھانگ ہان ہوئی نے کہا کہ 'چین اس معاملے میں ڈبلیو ایچ او اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔'

'کورونا وائرس کی اصل کا مسئلہ سائنسی ہے، سیاسی نہیں'
'کورونا وائرس کی اصل کا مسئلہ سائنسی ہے، سیاسی نہیں'

By

Published : Jun 10, 2020, 9:06 PM IST

چین نے کہا ہے کہ 'وہ کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے اصل کے سلسلے میں عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے آزادانہ جانچ کی حمایت کرتا ہے لیکن سیاسی مقصد کے لئے اس معاملے کا استعمال نہیں ہونا چاہئے۔'

روس میں چین کے سفیر جھانگ ہان ہوئی نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

مئی میں ڈبلیو ایچ او کے فیصلہ ساز ادارہ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے سو سے زیادہ ممالک نے کورونا وائرس کی اصل کی جانچ کے لئے لائی گئی تجویز کی حمایت کی تھی۔

ہان ہوئی نے روسیا سیگوڈنیا انٹرنیشنل انفارمیشن ایجنسی میں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ 'ہم اس طرح کی جانچ کی حمایت کرتے ہیں لیکن ہم پہلے سے ہی کسی اندازے کے ساتھ جانچ کرنے کے خلاف ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ چین اس معاملے میں ڈبلیو ایچ او اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔

سفیر نے کہا کہ 'یہ ہماری ذمہ داری ہے۔ کورونا وائرس کی اصل کا مسئلہ سائنسی ہے، سیاسی نہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details