اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین نے زمین کا مشاہدہ کرنے والا سیٹلائٹ گاؤفین -502 لانچ کیا

زمین کا مشاہدہ کرنے والے مصنوعی سیارے غیر فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جیسے ماحولیات کی نگرانی، موسمیاتی مطالعہ، نقشے بنانا وغیرہ۔

China launches Earth observation satellite Gaofen-502
China launches Earth observation satellite Gaofen-502

By

Published : Sep 7, 2021, 1:00 PM IST

Updated : Sep 7, 2021, 2:39 PM IST

چین نے منگل کے روز شمالی صوبے شانکشی کے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے زمین کا نیا مشاہداتی سیٹلائٹ ’گاؤفین -502‘ لانچ کیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاؤفین -502 سیٹلائٹ منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11:01 بجے لانچ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کو لانگ مارچ -4 سی راکٹ پر لانچ کیا گیا۔ سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے مدار میں داخل ہوا۔

یہ لانگ مارچ کریئر راکٹ سیریز کا 387 واں فلائٹ مشن تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے اوفیک۔16 انٹلی جنس سیٹلائٹ لانچ کیا


قابل ذکر ہے کہ زمین کا مشاہدہ کرنے والے مصنوعی سیارے غیر فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جیسے ماحولیات کی نگرانی، موسمیاتی مطالعہ، نقشے بنانا وغیرہ۔

(یو این آئی)

Last Updated : Sep 7, 2021, 2:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details