چین نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس’کووڈ-19‘کی روک تھام کے لئے ٹیکہ بنانے میں وہ سب سے آگے ہے اور اسے دیگر ممالک سے ویکسین کے تعلق سے ڈاٹا چرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینون نے کورونا ویکسین کے ڈاٹا چوری سے متعلق الزمات کی میڈیا میں آئی رپورٹوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جمعہ کو کہا’’چین سائبر حملے کے سخت خلاف ہے۔ سائبر کرائم کی کسی بھی صورت کی ہم شدید مخالفت کرتے ہیں۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کورونا وائرس ٹیکہ کے سلسلے میں تحقیق اوراسے فروغ دینے کے معاملے میں ہمارا ملک سب سے آگے چل رہا ہے۔ ہمیں غیر قانونی طور سے ٹیکہ کے تعلق سے کسی طرح کا ڈاٹا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائبر حملہ آج دنیا کے سبھی ممالک کے لئے زبردست خطرہ بن گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ’’میں امید کرتا ہوں کہ کوئی بھی ملک بغیر کسی ثبوت کے کسی کے خلاف غیر ذمہ دارانہ تبصرہ نہیں کرے گا۔