اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین نے برطانیہ کے نو افراد اور چار اداروں پر پابندی عائد کردی

جمعہ کے روز چین کی وزارت خارجہ نے برطانیہ کے نو شہریوں اور چار اداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چین نے برطانیہ کے نو افراد اور چار اداروں پر پابندی عائد کردی
چین نے برطانیہ کے نو افراد اور چار اداروں پر پابندی عائد کردی

By

Published : Mar 26, 2021, 2:09 PM IST

چین نے برطانیہ کے نو شہریوں اور چار اداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔برطانیہ کے چین پر پابندیاں عائد کرنے کے جواب میں چین نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ جمعہ کے روز چین کی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی۔

وزارت نے کہا’’برطانیہ نے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے چین کے شہریوں اور اس ادارے پر یکطرفہ پابندیاں عائد کردی ہیں۔ یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور بنیادی بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کے خلاف جھوٹ اور مداخلت کرنے کے مترادف ہے، جس میں چین کی دخل اندازی پر وسیع پیمانے پر رکاوٹ کھڑی کی گئی ہے۔ داخلی معاملات میں مداخلت چین اور برطانیہ کے تعلقات کو متاثر کرتے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ نے سخت احتجاج و مذمت کرتے ہوئے چین میں برطانیہ کے سفیر کو طلب کیا ہے۔ ساتھ ہی چین نے برطانیہ کے نو شہریوں اور چار اداروں پر بدیانتی پر مبنی جھوٹ پھیلانے کی وجہ سے پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ چین کالعدم افراد اور اداروں کی جائداد ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ کاروبار کرنے پر چین کے شہریوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details