اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین میں کوئلے کی کان حادثے میں ایک ہلاک، 19 پھنسے - چین میں کوئلے کی کان حادثے

شمال مغربی چین میں کوئلے کی کان حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی اور زیر زمین کان میں 19 کان کن پھنس گئے ہیں۔ ایمرجنسی مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔

چین میں کوئلے کی کان حادثے میں ایک ہلاک، 19 پھنسے
چین میں کوئلے کی کان حادثے میں ایک ہلاک، 19 پھنسے

By

Published : Aug 14, 2021, 10:53 PM IST

محکمہ نے آج یہاں بتایا کہ یہ حادثہ ہفتہ کی صبح چنگھائی صوبے میں اس وقت پیش آیا جب 21 افراد زیر زمین کان میں کام کر رہے تھے جو کہ سیلاب کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ امدادی کارکن دو کان کنوں کو سطح پر لانے میں کامیاب ہوئے جن میں سے ایک کی موت ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Virus resurgence in China: چین کے کئی صوبوں میں سخت لاک ڈاؤن

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details