برطانیہ کا کہنا ہے کہ ایرانی افواج کے ذریعہ قبضے میں لیا گیا برطانوی تیل بردار جہاز 'اسٹینا امپیرو' اور اس کا عملہ بدستور ایران کی غیرقانونی حراست میں ہے۔
برطانیہ نے کہا کہ اسے چھوڑنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ برطانیہ نے تہران سے مطالبہ کیا کہ وہ برطانوی تیل بردار جہاز اور اس کے عملے کو فوری طور پر رہا کرے۔
دوسری جانب برطانیہ میں ایرانی سفیر حمید بعیدی نژاد نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا ہےکہ عدالتی اور قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد برطانوی جہاز کو چھوڑ دیا گیا ہے۔
ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی کا بھی کہنا ہے کہ تہران نے برطانوی آئل ٹینکر کوچھوڑ دیا ہے۔ اس تیل بردار جہاز کو دو ماہ سے بھی زیادہ عرصے تک ایران کی تحویل میں رکھا گیا تھا۔
ربیعی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا قانونی طریقہ کار مکمل ہوچکا ہے اور اسی کے مطابق آئل ٹینکر کی رہائی کے لیے شرائط مکمل ہوچکی ہیں اور وہ جہاز چلا سکتے ہیں۔