دنیا بھر میں محبت کی نشانی کے لیے معروف تاج محل کے قدر دانوں میں ایک نام برازیل کے صدر جیئر بولسنارو کا بھی شامل ہو گیا۔
برازیل کے صدر نے اپنے اہل خانہ سمیت آگرہ کے واقع تاج محل کا دیدار کیا اور اسے محبت کی نایاب عمارت بتایا۔ آگرہ پہنچنے پر اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی دنیش شرما نے گرم جوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر پیر کو دوپہر دو بجے عوام کے لیے ٹکٹ کی کھڑکی بند کر دی گئی، تاکہ بھارت کے اس خاص مہمان کو وی وی آئی پی انداز میں تاج محل کا دیدار کرایا جا سکے۔ جیئر بولسنارو تقریبا 55 منٹ تک تاج محل کے اندر رہے۔