افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں ایک کار کے سڑک کنارے بم سے ٹکرا جانے سے نو لوگوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا 'آج صبح ارگستان ضلع میں ایک کار کے سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آنے سے نو لوگوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے'۔
انہوں نے بتایا 'یہ بم طالبان نے نصب کیا تھا حالانکہ طالبان نے اب تک اس پر کسی طرح کی رائے زنی کا اظہار نہیں کیا ہے'۔
افغانستان میں اس سے پہلے بھی طالبان کی جانب سے حملے کیے گئے ہیں، جس میں ہزاروں کی تعداد میں نہتے لوگ مارے جا چکے ہیں۔
افغانستان کی دارالحکوت کابل میں ایک گرودوارے پر حال ہی میں حملہ ہوا تھا، اس حملے میں قریب 25 سکھ مارے گئے تھے اور 8 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
یہ حملہ داعش کی جانب سے کیا گیا، حملے میں لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔
افغانستان میں ایک طرف لوگ کورونا وائرس سے جھوج رہے ہیں اور دوسری جانب ملک میں حملے بھی کم نہیں ہو رہے ہیں۔