اردو

urdu

ETV Bharat / international

شمالی افغانستان میں بم دھماکہ - دھماکہ

افغانستان کی حکومت اور طالبنان کے درمیان مصالحت کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں، دوسری جانب دونوں ایک دوسرے کے سامنے برسرپیکار ہیں۔ ایسے میں دونوں کے مابین مصالحت کی کوشش متاثر ہو سکتی ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Sep 26, 2020, 8:30 PM IST

شمالی افغانستان کے قندوز صوبے میں سنیچر کو سڑک کنارے ہوئے دھماکے کی زد میں ایک گاڑی کے آجانے سے دو لوگوں کی موت اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان عصمت اللہ مرادی نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ علی آباد ضلع میں مصروف وقت کے دوران ہوا۔

دھماکے ممیں دولوگوں کی موت اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ واردات کی جانچ کی جارہی ہے۔

ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان کے عسکریت پسندوں نے حفاظتی دستوں کی گاڑی کو نشانہ بناکر سڑک کے کنارے بارودی سرنگ بچھائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details