اردو

urdu

ETV Bharat / international

وسطی افغانستان میں ہوئے دھماکے میں 15 افراد ہلاک - afghanistan

ایک طرف طالبان اور افغانستان کی حکومت کے مابین مصالحت کی کوششیں کی جا رہی ہیں، دوسری جانب آئے دن دھماکے اور حملے ہو رہے ہیں۔ ایسے میں یہ کوششیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

fd
df

By

Published : Sep 29, 2020, 4:13 PM IST

افغانستان کے وسطی صوبے دیکندی میں ہوئے بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے اس حادثے کی اطلاع دی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ دیکندی صوبے کے ضلع کرجان میں طالبانی عسکریت پسندوں کے ذریعہ زمینی بارود کو بچھایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا اور 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس حادثے میں بچے اور خواتین بھی ہلاک ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details