صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی نے بتایا کہ صوبہ ننگر ہار کے ضلع بچیر گام میں ایک بم دھماکہ ہونے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔
افغانستان :بم دھماکہ میں چار ہلاک - bomb blast
افغانستان کے صوبہ ننگرهار میں جمعہ کی صبح ایک شادی کی تقریب میں بم دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔
علامتی تصویر
مقامی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ ایک مقامی ملیشیا کمانڈر کے بیٹے کی شادی کی تقریب کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا۔ کسی بھی عسکریت پسند تنظیم نے اب تک حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے لیکن عسکریت پسند تنظیم داعش کی مقامی شاخ آئی ایس-کے اور طالبان اس صوبے میں سرگرم ہیں۔