یہ حملہ عید سے ٹھیک پہلے اس وقت ہوا جب ایک سرکاری ایجنسی افغان انتظامی اصلاحات اور سول سروس کمیشن ایجنسی
کے اہلکاروں کو بس سے ان کے گھر لے جا رہی تھی۔
عید سے قبل کابل میں دھماکہ
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک منی بس پر حملہ ہونے سے کم سے کم پانچ افراد ہلاک اور دیگر دس زخمی ہوئے ہیں۔
kabul
کمیشن کے ترجمان فرید احمد کے مطابق 'بم سڑک کے کنارے کھڑی سائیکل پر رکھا ہوا تھا۔ بدقسمتی سے ہم نے اپنے پانچ اہلکاروں کو کھو دیا اور ہمارے دس اہلکار زخمی ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی تنظیم نے نہیں لی ہے۔'