اردو

urdu

ETV Bharat / international

بنگلہ دیش: دس افراد کو موت کی سزا - کمیونسٹ پارٹی

خیال رہے کہ 20 جنوری سنہ 2001 میں کمیونسٹ پارٹی آف بنگلہ دیش کی ریلی میں دھماکے کے جرم کے تحت انہیں سزا سنائی گئی ہے، اس دھماکے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 50 افراد زخمی ہوئے تھے۔

بنگلہ دیش: دس افراد کو موت کی سزا
بنگلہ دیش: دس افراد کو موت کی سزا

By

Published : Jan 20, 2020, 11:27 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 7:36 PM IST

بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے کالعدم عسکریت پسند تنظیم 'حرکۃ الجہاد الاسلامی' کے 10 ارکان کو موت کی سزا سنائی ہے۔

دارالحکومت ڈھاکہ کی تیسری ایڈیشنل میٹرو پولیٹن سیشن جج کی عدالت کے جج محمد ربیع عالم نے قصورواروں کے خلاف سزا کا اعلان کیا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے استغاثہ کے 46 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے، جن میں کیس کے شکایت کنندہ بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 20 جنوری سنہ 2001 میں کمیونسٹ پارٹی آف بنگلہ دیش کی ریلی میں دھماکے کے جرم کے تحت انہیں سزا سنائی گئی ہے، اس دھماکے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 50 افراد زخمی ہوئے تھے۔

بعدازاں سی پی بی کے موجودہ صدر منظور الاحسن خان نے اس دھماکے سے متعلق نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 7:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details