بنگلہ دیش میں بھارت کے ہائی کمشنر وکرم درئی سوامی نے کہا کہ بنگلہ دیش کو کووڈ 19 کی ویکسین جلد ملے گی۔
بنگلہ دیش میں بھارت کے ہائی کمشنر وکرم درئی سوامی مسٹر درئی سوامی نے ڈھاکہ میں 19ویں بین الاقوامی فلمی میلے میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'ہر ایک کو یہ ویکسین لینے کا حق ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بنگلہ دیش کی حکومت کو یہ جلد ملے'۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یقین دلایا ہے کہ سبھی کو ویکسین کا فائدہ ملے گا اور اس معاملے میں بنگلہ دیش کو ترجیح دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کابل: مسلح افراد کے حملہ میں دو خواتین جج ہلاک
انہوں نے بتایا کہ 'بنگلہ دیش کو جلد ہی یہ ویکسین مل جائے گی کیونکہ آپ جانتے ہو کہ آج بھارت میں تین لاکھ افراد کے لیے ایک ویکسینیشن مہم چلائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے بارے میں بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ جلد تبادلہ خیال کیا جائے گا'۔
انہوں نے بتایا کہ 'وقت طے ہے، لیکن میں آپ کی حکومت کو اس کے بارے میں بتاؤں گا، میڈیا کو نہیں'۔
انہوں نے بنگلہ دیش کو پہلی ترجیح دینے کی یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ’یہاں کی حکومت جیسے ہی اشارے دے گی کہ سب کچھ تیار ہے، ہم اسی کے مطابق کام کریں گے'۔