بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے منگل کی روز بتایا کہ بنگلہ دیش نے بھارت کے کووڈ 19 متاثرہ لوگوں کے لئے طبی سامان کی دوسری کھیپ بھیج دی ہے۔
وزارت خارجہ کے ذریعے جاری پریس بیان کے مطابق کولکتہ میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے پیٹراپول میں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے نمائندے کو 2672 ڈبے دوائیں اور حفاظتی سامان فراہم کیا ہے۔
چار وین جس میں یہ دوائیاں رکھی گئی تھی، بیناپول پیٹراپول بندرگاہ تک پہنچی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی ہدایت پر اور وزارت خارجہ کے تعاون سے یہ دوائیں، جو ایسینشیل ڈرگس کمپنی لمیٹڈ نے تیار کیں، فراہم کی گئی ہیں۔
اس کھیپ میں 18 مختلف قسم کی کووڈ سے متعلق دوائیں ہیں جن میں اینٹی بائیوٹکس، پیراسیٹامولز، مختلف قسم کے انجیکشن اور ہینڈ سینیٹائزر وغیرہ شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش نے 6 مئی 2021 کو کورونا وائرس وبائی امراض کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے اینٹی ویرل انجیکشن ریمڈیسیویر کے 10 ہزار ویلز کی پہلی کھیپ بھارت کے لئے امداد کے طور پر بھیجی تھی۔