اردو

urdu

ETV Bharat / international

بنگلہ دیش لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا منصوبہ - بنگلہ دیش لاک ڈاؤن

بنگلہ دیش حکومت نے قومی سطح پر نافذ لاک ڈاؤن میں 30 مئی تک توسیع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے کیونکہ کورونا وائرس وبا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Bangladesh plans to extend lockdown until May 30
بنگلہ دیش لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا منصوبہ

By

Published : May 14, 2020, 7:36 PM IST

وزیر مملکت برائے انتظامیہ فرہاد حسین نے بی ڈی نیوز 24 ڈاٹ کام سے منصوبے کے بارے میں بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو عید الفطر اپنے اپنے علاقوں میں منانے کا حکم دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عید سے پہلے اور بعد میں سات دنوں کے لیے سفر پر سخت پابندی عائد کرے گی اور عید سے چار دن قبل اور عید کے دو دن بعد تک مسافروں پر پابندی عائد رہے گی۔

انہوں نے کہا،’ہر کسی کو عید وہیں منانا چاہیے جہاں وہ رہتے ہیں‘۔

مسٹر حسین نے کہا کہ حکومت لاک ڈاؤن بڑھانے کے سلسلے میں جمعرات کو حکم جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں 26 مارچ کو کورونا کا پہلا کیس سامنے آنے اور اس سے مریضوں کی موت کے بعد سے ہی تمام دفاتر، کام کرنے کی جگہ اور عوامی نقل و حمل مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

حکومت نے 16 مئی تک لاک ڈاؤن کو کئی مرحلوں میں جاری رکھا لیکن اس درمیان کارخانوں کو دوبارہ شروع کرنے سمیت کچھ پابندیوں میں نرمی بھی کی ہے۔ عید کے پیش نظر کچھ شاپنگ مال بھی کھول دیے گئے ہیں لیکن تمام تعلیمی ادارے اب بھی بند رہیں گے۔

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 18863 ہو گئی ہے اور اب تک 283 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details