جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہائڈ سوگا نے کورونا وائرس وبا کے نئے اسٹرین کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے تحت غیر ملکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہائڈ سوگا نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ ’یہ احتیاطی اقدامات ملک کے شہریوں کی زندگی کی حفاظت کے لیے اٹھائے گئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ داخلے پر پابندی آج سے شروع ہوگی اور 31 جنوری تک جاری رہے گی۔
مسٹر سگا نے کہا کہ نئے اسٹرین سے متاثر برطانیہ اور دیگر ملکوں سے آنے والے جاپانی شہری اور غیر ملکی لوگوں کو جاپان آنے سے پہلے 72 گھنٹے کے اندر کورونا مثبت رپورٹ دکھانی ہوگی اور انہیں جاپان پہنچنے پر ایک اور ٹیسٹ کرانا ہوگا۔