سینئر پاکستانی صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ Ambereen Fatima پر لاہور میں ایک نامعلوم شخص نے حملہ کردیا، جب وہ اپنی بہن اور بیٹی کے ہمراہ خریداری کے لیے باہر گئی تھیں۔
نورانی نے کئی بار عمران خان حکومت پر سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ متاثرہ عنبرین فاطمہ بھی پیشے سے صحافی ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، حملہ آور نے ایک لوہے کی راڈ سے فاطمہ کی کار کی ونڈو اسکرین توڑ دی اور اس نے وہاں سے فرار ہونے سے پہلے دھمکی بھی دی۔معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
جیونیوز نے پنجاب پولیس کے حوالے سے کہا کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ کی قیادت میں ایک ٹیم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آور کی شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
فاطمہ نے پولیس کو دیے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں اور شہر لاہور کے تاج پورہ علاقہ میں اپنی بہن اور بیٹی کے ساتھ خریداری کررہی تھیں، اسی وقت ان پر نامعلوم شخص حملہ آور ہوا۔