اقوام متحدہ میں آذربائیجان مشن کی تیسری سکریٹری لالہ مہدیوا نے کہا ہے کہ متنازعہ نگارنو کرباخ علاقے میں جاری تشدد میں آذربائیجان کے کم از کم 30 شہری ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ میں بدھ کو تیسری عام میٹنگ میں لالہ مہدیوا نے کہا ’’آذربائیجان کے 30 شہریوں کی موت ہوگئی اور 144 زخمی ہوئے ہیں۔ 26 شہری سہولیات کے مراکز اور 427 گھر تباہ ہوئے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں‘‘۔
مہدیوا نے ’سنگین جنگی جرائم‘ کی مقررہ وقت پر جانچ کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی تاجروں کو آذربائیجان کے خلاف فوجی مہمات میں شامل ہونے کے لئے بھرتی کیا گیا ہے۔