اردو

urdu

ETV Bharat / international

غزہ کے بندرگاہ پر کشتیاں زنجیروں میں باندھ دی جائیں گی

ماہی گیر احمد زیدان اس پابندی سے بے حد دکھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب کیا کھائیں اور کیا پئیں گے؟ وہ سمندر پر ہی منحصر ہیں۔ وہ خشکی پر کوئی کام نہیں کر سکتے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jun 15, 2019, 1:20 PM IST

Updated : Jun 15, 2019, 10:40 PM IST

غزہ میں بندرگاہ کے کنارے اب یہ کشتیاں زنجیروں میں باندھ دی جائیں گی۔ اس کی وجہ اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینی مچھواروں پر پابندی ہے۔ فلسطینی مچھوارے ابو کمال کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اس فیصلے سے ان کا گزارا مشکل ہوجائے گا۔ اب کوئی بھی سمندر میں مچھلی نہیں پکڑ سکتا۔

غزہ کے بندرگاہ پر کشتیاں زنجیرون میں باندھ دی جائیں گی

دوسری جانب، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی جانب اس پر راکٹ داغے گئے تھے، جس کے رد عمل میں بندرگاہ کو بند کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم کسی بھی فلسطینی جماعت نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

ماہی گیروں کی تنظیم، فشرمین سنڈیکیٹ کے رکن ذکریا بیکر کا کہنا ہے کہ کسی دوسرے کی غلطی کی سزا مچھلی محکمہ کو دینا ٹھیک نہیں ہے۔ مچھلی کا کاروبار ایک شہری معاملہ ہے، جس کا فوجی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دوسرے فسلطینی ماہی گیر احمد زیدان اس پابندی سے بے حد دکھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے تقریبا 4 ہزار لوگ اس سے متاثر ہوںگے، وہ اب کیا کھائیں اور کیا پئیں گے؟ وہ سمندر پر ہی منحصر ہیں۔ وہ خشکی پر کوئی کام نہیں کر سکتے۔

سنہ 2014 کے بعد سے سب سے خراب دور کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے فلسطینی جماعت حماس اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کا معاہدہ کیا گیا تھا لیکن اسرائیل کا کہنا ہے کہ پابندی کو تشدد کے ساتھ ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔

Last Updated : Jun 15, 2019, 10:40 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details