اردو

urdu

آرمینیائی پارلیمنٹ کا ملک میں مارشل لاء اٹھانے سے انکار

تجزیہ نگاروں کے مطابق مارشل لا کی منسوخی سے حزب اختلاف کو وزیر اعظم نکول پشینان کے استعفیٰ کا عمل شروع کرنے اور بغیر کسی رکاوٹ کے مظاہرے کرنے کا موقع ملے گا۔

By

Published : Nov 26, 2020, 10:45 PM IST

Published : Nov 26, 2020, 10:45 PM IST

Armenian Parliament refuses to lift martial law in country
آرمینیائی پارلیمنٹ کا ملک میں مارشل لاء اٹھانے سے انکار

آرمینیائی پارلیمنٹ نے جمعرات کے روز ایک غیر معمولی اجلاس میں ملک میں جاری مارشل لاء اٹھانے سے انکار کردیا۔

گذشتہ 27 ستمبر کو ناگورنو قرہباخ میں تنازعہ بڑھنے کی وجہ سے اعلان کردہ مارشل لاء کو ختم کرنے کے اقدام کو اپوزیشن فورسز اور دیگر آرمینیائی دھڑوں نے آگے بڑھایا، اس پر پارلیمنٹ نے مارشل لاء اٹھانے سے انکار کردیا۔

اس کی حمایت 36 قانون سازوں نے کی۔ اس کے علاوہ 56 قانون سازوں نے اسے مسترد کردیا تو وہیں دو اراکین غیر موجود تھے۔

اطلاع کے مطابق حکمران دھڑے نے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق مارشل لا کی منسوخی سے حزب اختلاف کو وزیر اعظم نکول پشینان کے استعفیٰ کا عمل شروع کرنے اور بغیر کسی رکاوٹ کے مظاہرے کرنے کا موقع ملے گا۔

حزب اختلاف کی پارٹیاں وزیر اعظم نکول پشینان کی رخصتی کی کوشش کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم پر الزام لگایا جارہا ہے کہ وہ ناگورنو قرہباخ میں 'دشمنوں سے دوستی کے معاہدے' پر دستخط کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details