امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ مجوزہ اسرائیل-فلسطین امن معاہدے پر غور و خوض کرنے کے لئے عرب لیگ کےسبھی وزرائے خارجہ ہفتے کو مصر میں ایک میٹنگ کریں گے۔
میٹنگ میں امریکہ کی اس تجویز پر عرب ملکوں کو ہم خیال بنانا اہم مقصد ہوگا۔اس تجویز میں دراصل یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تصدیق دینے اور اس کے بدلے میں ویسٹ بینک کو فلسطین کی سرحد میں دینے کی بات کہی گئی ہے۔