اردو

urdu

ETV Bharat / international

روہنگیا انسانی بحران پرعالمی برادری سے موثر کردار ادا کرنے کی اپیل - عالمی برادری

بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے یو این جی اے کے 75 ویں اجلاس میں بین الاقوامی برادری سے روہنگیا معاملے پر موثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

appeal to the international community to play an effective role in the rohingya humanitarian crisis
روہنگیا انسانی بحران پرعالمی برادری کو موثر کردار ادا کرنے کی اپیل

By

Published : Sep 27, 2020, 8:09 AM IST

Updated : Sep 27, 2020, 10:17 AM IST

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس میں آن لائن خطاب کیا، جس میں انھوں نے کئی پہلووں پر روشنی ڈالی ہے۔

تین سال سے زیادہ عرصے تک اپنے ملک میں روہنگیا مہاجرین کی موجودگی کے معاملے کو اٹھاتے ہوئے شیخ حسینہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ حل تلاش کرنے میں زیادہ موثر کردار ادا کرے۔

ویڈیو

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 75 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حسینہ نے کہا ہےکہ 'بنگلہ دیش نے میانمار سے جبری طور پر بے گھر ہونے والے 1.1 ملین سے زیادہ شہریوں کو عارضی پناہ گاہ فراہم کیا ہے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'تین برس سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ افسوس کہ ایک بھی روہنگیا کو وطن واپس نہیں لایا جا سکا۔ میں عالمی برادری سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اس بحران کے حل کے لئے زیادہ موثر کردار ادا کرے'۔

انہوں نے کورونا وائرس (کووڈ 19) کے پھیلنے سے درپیش چیلنجز کے بارے میں مزید بات کی اور عالمی برادری سے اجتماعی طور پر وائرس کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی۔

شیخ حسینہ نے کہا ہےکہ 'جس طرح دوسری عالمی جنگ نے اقوام متحدہ کے قیام کے ذریعے ممالک کو باہمی تعاون کے لئے اکٹھا ہونے کے مواقع پیدا کیے، اسی طرح اس وبائی مرض نے صحیح قیادت کی رہنمائی میں اجتماعی اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'وبائی مرض ایک پوری یاد دہانی ہے کہ ہم کس طرح اس کا مقابلہ کریں اور جب تک ہر ایک کو محفوظ نہیں کیا جاتا ہے کوئی بھی محفوظ نہیں ہوتا ہے'۔

بنگلہ دیش کے وزیر اعظم نے تکنیکی جانکاری اور پیٹنٹ کی بھی تلاش کی تاکہ ان کا ملک بڑے پیمانے پر ویکسین کی تیاری کر سکے۔

'ہم امید کرتے ہیں کہ جلد ہی کووڈ ۔19 ویکسین جلد دستیاب ہوجائے گی۔ اس ویکسین کو عالمی سطح پر اچھا سمجھنا ضروری ہے۔ ہمیں ایک ساتھ تمام ممالک کو اس ویکسین کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا'۔

Last Updated : Sep 27, 2020, 10:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details