بین الاقوامی انسانی حقوق کی برادری نے پیر کو میانمار کی عدالت کی جانب سے جمہوری طور پر منتخب رہنما آنگ سان سوچی Aung San Suu Kyi کو چار سال قید کی سزا سنائے جانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
یہ سزا میانمار کی فوج کی جانب سے ملک میں جمہوری طور پر منتخب حکومت کو بے دخل کرنے کے تقریباً 10 ماہ بعد سنائی گئی۔
آنگ سان سوچی کو سزا سنانے کے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر منگ یوہا Amnesty International On Aung San Suu Kyi نے کہا کہ "اُن جعلی الزامات پر آنگ سان سوچی کو سنائی گئی سخت سزائیں میانمار میں تمام اپوزیشن کو ختم کرنے اور آزادی کا گلا گھونٹنے کے لیے فوج کے عزم کی تازہ ترین مثال ہیں۔