بدلے میں امریکہ طالبان سے ملک کو القائدہ جیسی کالعدم تنظیموں کی پناہ گاہ بننے سے روکنے کے لیے زور دے رہا ہے۔
امریکہ طالبان مذاکرات میں پیش رفت
امریکہ کے سفیر برائے افغانستان زلمے خیل زاد نےدعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ کے لیے دوحہ میں ہونے والے تازہ مذاکرات میں بہترین پیش رفت ہوئی ہے۔
America and taliban
امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’’دوحہ میں طالبان سے معاہدے کے لیے باقی امور پر غور کے لیے کچھ دن گزارے، ہمارے درمیان بہترین پیش رفت ہوئی ہے‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’’اس معاہدے سے مشروط فوجی انخلا ہوگا‘‘۔ تاہم طالبان کی جانب سے مذاکرات میں پیش رفت کے حوالے سے فوری رائے سامنے نہیں آئی۔