بھارت میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال جمعہ کو سہ فریقی بھارت، سری لنکا اور مالدیپ کی سمندری اور سکیورٹی تعاون سے متعلق مشاورت کے لئے کولمبو پہنچے۔
سری لنکا کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیوندر سلوا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
بھارتی ہائی کمیشن نے ٹویٹ کیا 'این ایس اے اجیت ڈوول سمندری اور سکیورٹی تعاون سے متعلق سہ فریقی بھارت - سری لنکا - مالدیپ مشاورت کے لئے کولمبو پہنچ چکے ہیں۔ آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیوندر سلوا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا'۔