اردو

urdu

ETV Bharat / international

بحرین کے بعد ایک اور عرب ملک اسرائیل کے ساتھ آنے والا ہے: امریکہ

جب سے متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، دوسرے عرب ممالک بھی اسی راہ پر چلتے نظر آ رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین اور اب امریکہ نے ایک اور عرب ملک کی بات کہی ہے، جو جلد ہی اسرائیل کے ساتھ آ سکتا ہے۔

d
d

By

Published : Sep 24, 2020, 7:59 PM IST

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر کیلی کرافٹ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد اب جلد ہی ایک اورعرب ملک اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے والا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر کیلی کرافٹ نے 'العربیہ نیوز' کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ 'ہمارا منصوبہ ہے کہ مزید ملک آئیں۔ ان کے ناموں کا اعلان ہم جلد ہی کرنے والے ہیں۔ ایک عرب ملک آج۔ کل میں ہی اسرائیل سے امن معاہدے پر دستخط کرنے والا ہے'۔

امریکی سفارت کار نے کہا کہ اگلے دو روز کے اندر ایک اور ملک اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کرے گا۔

سفارت کار کا مزید کہنا ہے کہ 'ہم جانتے ہیں کہ دوسرے بہت سے ممالک بھی اس پر عمل کریں گے۔ کرافٹ کے مطابق امریکا پرامید ہے کہ سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کرے گا۔ ظاہر ہے کہ ہم اس امن معاہدے پر دستخط کا خیر مقدم کریں گے، تاہم اہم بات یہ ہے کہ ہم معاہدے پر توجہ مرکوز رکھیں اور ایران کو بحرین، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی ساکھ متاثر کرنے کی اجازت نہ دیں'۔

امریکا سفارت کار کا کہنا تھا کہ 'ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ اس سے ایرانی شہریوں کو معلوم ہو گا کہ لوگ مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں اور وہ خود اس امن کا حصہ ہیں'۔

کیلی کرافٹ نے خطے میں ایران کے تباہ کن اور بدنام کرنے والے والے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

واضح رہے کہ 1948 میں اسرائیل کی آزادی کے اعلان کے بعد سے یہ چوتھا اسرائیل۔ عرب امن معاہدہ ہے۔ اس سے قبل ، اسرائیل نے 1979 میں مصر اور 1994 میں اردن کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے تھے ، جبکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ گذشتہ ماہ ہی امن معاہدہ کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details