اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان: کار بم حملے میں متعدد پولیس اہلکار ہلاک - افغانستان میں کار بم دھماکہ

افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں کار بم حملے میں کم از کم 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان طارق اریان نے بتایا کہ سنیچر ک شام غزنی شہر میں یہ دھماکہ ہوا

sdf
sdf

By

Published : Aug 9, 2020, 4:03 PM IST

افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں کار بم حملے میں کم از کم 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ طلوع نیوز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

وزارت داخلہ کے ترجمان طارق اریان نے بتایا کہ سنیچر ک شام غزنی شہر میں یہ دھماکہ ہوا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کوٹلِ رواجا علاقے پر حملہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے ، جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے کابل روانہ کردیا گیا ہے۔ حملے کی اب تک کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details