اردو

urdu

ETV Bharat / international

طالبان نے کالعدم فہرست سے نام نکالے جانے پر پیوٹن کے بیان کی ستائش کی

روسی صدر ولامیر پیوٹن نے کہا تھا کہ طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعے ہونا چاہیئے۔

طالبان نے کالعدم فہرست سے نام نکالے جانے پر پیوٹن کے بیان کی ستائش کی
Afghanistan hails remarks made by Putin on possibility of removing Taliban from ban list

By

Published : Oct 25, 2021, 10:22 AM IST

افغانستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کرتا ہے جس میں طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کے امکان سے متعلق بیان دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ٹوئٹر پر پوٹن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی وزارت خارجہ روس کے صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہے اور ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ باہمی تعاون کے اصول پر مبنی مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کو افغانستان کے بارے میں اپنے رویے میں’مثبت تبدیلی‘ لانی چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ اس ماہ کے شروع میں ولادمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ روس کو امید ہے کہ افغانستان میں صورتحال کو مثبت انداز میں فروغ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعے ہونا چاہیئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details