افغانستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 31 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 38,200 ہو گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 76.58 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایاکہ ملک میں 34 صوبوں میں 162 لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی جس میں نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں اس دوران چار اور مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,406 ہو گئی ہے۔