اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان: فوج کی جوابی کارروائی میں 14 شدت پسند ہلاک - افغانستان کے غزنی صوبے

فوج کے مطابق طالبان نے کل رات ضلع کے گُرگری علاقے میں حفاظتی چوکیوں پر حملہ کیا تھا اور جھڑپوں میں کوئی حفاظتی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

Afghanistan: Army retaliates, killing 14 militants
افغانستان: فوج کی جوابی کارروائی میں 14 شدت پسند ہلاک

By

Published : Nov 9, 2020, 10:51 AM IST

افغانستان کے غزنی صوبے میں شدت پسند تنظیم طالبان کے حفاظتی دستوں کی چوکی پر حملہ کرنے کے بعد فوج کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں 14 طالبانی ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔

فوج کی 203 ویں ٹھنڈر کور نے ایک بیان میں کہا کہ 'طالبان نے کل دیر رات غزنی شہر۔ مکر اور اندھیر اضلاع میں حفاظتی چوکیوں پر سلسلہ وار حملوں کا منصوبہ بنایا تھا لیکن افغانستان کی فضائیہ اور سکیورٹی دستوں کی جانب سے کیے گئے مضبوط ردعمل میں کئی طالبانی مارے گئے'۔

اطلاع کے مطابق 203 ویں ٹھنڈر کور نے ایک الگ بیان میں کہا کہ مشرقی صوبے خوست کے صبری ضلع میں 12 اور طالبانی مارے گئے اور پانچ دیگر زخمی ہوئے۔

فوج کے مطابق طالبان نے کل رات ضلع کے گُرگری علاقے میں حفاظتی چوکیوں پر حملہ کیا تھا اور جھڑپوں میں کوئی حفاظتی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ طالبان نے واقعات پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اس کے علاوہ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ طالبان نے شمالی صوبے قندوز میں امام صاحب ضلع کے پل خشتی علاقے میں ایک سیکورٹی چوکی پر حملہ کیا جس میں چھ فوجی اور دو پولیس افسران کی موت اور آٹھ دیگر سکیورٹی افسر زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ بھی ملک بھر میں کئی دیگر مقامات پر ایسی ہی واقعات سامنے آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details