اردو

urdu

ETV Bharat / international

اشرف غنی سلامتی امور پر مذاکرات کے لئے مزار شریف پہنچے

اشرف غنی سلامتی امور پر مذاکرات کے لئے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف پہنچ گئے ہیں۔ وہاں وہ مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور مزار شریف کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات پر توجہ دیں گے۔

اشرف غنی سلامتی امورپر مذاکرات کے لئے مزار شریف پہنچے
اشرف غنی سلامتی امورپر مذاکرات کے لئے مزار شریف پہنچے

By

Published : Aug 11, 2021, 1:23 PM IST

افغانستان کے صدر اشرف غنی سلامتی امور پر مذاکرات کے لئے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران صدر کے ترجمان نے اطلاع دی ہے کہ غنی، سابق نائب صدر عبدالرشید دوستم اور بلخ کے سابق گورنر محمد نور کے علاوہ مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور مزار شریف کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات پر توجہ دیں گے۔

غنی بغلان کے دارالحکومت پل خمری پر طالبان کا کنٹرول ہونے کے ایک روز بعد مزار شریف کا دورہ کرنے جارہے ہیں۔ طالبان کے اب مزار شریف کی طرف بڑھنے کی بھی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں:بدخشاں سمیت افغانستان کے 9 صوبوں پر طالبان کا قبضہ

افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے درمیان طالبان نے صرف پانچ دنوں میں ملک کے آٹھ صوبوں پر قبضہ کرنے کادعویٰ کیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details