طالبان کے وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ افغانستان کی امارت اسلامیہ نے تسلیم کئے جانے کی شرائط پوری کر لی ہیں۔ انہوں نے اسلامی ممالک سے بھی تسلیم کئے جانے کے لئے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔Afghan PM Appeals to Muslim Nations
دن بھر جاری رہنے والی ’افغانستان اقتصادی کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے، اخوند نے کہا ’’افغانستان کی امارت اسلامیہ تسلیم کئے جانے کے تقاضے پورے کر رہی ہے، اس لیے اسلامی ممالک آئی ای اے کو تسلیم کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے‘‘۔
ابھی تک کسی ملک نے طالبان کی حکمرانی کو تسلیم نہیں کیا لیکن چین اور پاکستان طالبان کے ساتھ قریبی تعلقات کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی برادری نے طالبان کے لیے کئی شرائط رکھی ہیں، جن میں اتحادی حکومت، اقلیتوں کے حقوق میں اضافہ، خواتین اور بچوں کی حفاظت، دہشت گردی ترک کرنے سمیت دیگر باتیں شامل ہیں۔