ایک افغان لڑکی نے دو طالبان شدت پسندوں کو گولی مار کر ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا جب انہوں نے اس کے والدین کو حکومت کی حمایت کرنے پر ہلاک کیا تھا۔
گلف نیوز کی خبر کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ ہفتے اس وقت پیش آیا جب طالبان عسکریت پسندوں نے وسطی صوبے غور کے ایک گاؤں میں قمر گل کے گھر پر حملہ کیا۔
مقامی پولیس سربراہ حبیب الرحمٰن ملک زادہ نے میڈیا کو بتایا کہ ' طالبان قمر گل کے والد کی تلاش کر رہے تھے۔اس کے والد ایک سرکاری حامی تھے، یہی وجہ ہے کہ طالبان اس کے گھر گئے اور اسے گھسیٹتے ہوئے گھر سے نکالا۔'
یہ بھی پڑھیں