نواز شریف کے جیل سیل سے اے سی ہٹانے پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ سابق وزیراعظم کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
نواز شریف کے کمرے سے اے سی ہٹایا جائے گا - ڈائریکٹر جنرل
پاکستانی ریاست پنجاب کی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل(جیل) کو ہدایت دی ہے کہ وہ بدعنوانی کے معاملے میں جیل میں بند سابق وزیراعظم نواز شریف کے کمرے سے ایئرکنڈیشن (اےسی) ہٹایا جائے۔
نواز شریف
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزارت داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل(جیل) کو 17جولائی کو لکھے ایک خط میں کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ پنجاب کی جیل میں مجرمین اور بدعنوانوں کو کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے۔
خط میں ڈائریکٹر جنرل کو اس سلسلے میں فوری طور پر ضروری کارروائی کرکے تین دن کے اندر رپورٹ دینے کے لیے کہا گیا ہے۔