اردو

urdu

ETV Bharat / international

'تشدد ملک میں امن کا باعث نہیں'

ڈاکٹرعبد اللہ عبد اللہ نے افغان عوام میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'کسی بھی طرح کا تشدد ملک میں امن کا باعث نہیں بنے گا'۔

By

Published : Oct 17, 2020, 3:57 PM IST

abdullah calls return of taliban emirate as 'unacceptable' to afghans under any circumstances
'تشدد ملک میں امن کا باعث نہیں'

افغانستان میں قومی مصالحت کی اعلی کونسلکے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ نے کہا کہ 'کسی بھی حالت میں افغان امن مذاکرات کے ضمن میں واپسی قابل قبول نہیں ہے'۔

عبداللہ نے یہ بات قندھار کے سابق پولیس چیف جنرل عبدالرزاق کی دوسری برسی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں کہی۔

انہوں نے افغان عوام میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'کسی بھی طرح کا تشدد ملک میں امن کا باعث نہیں بنے گا'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'اگر بین الاقوامی افواج کے انخلا کے بعد طالبان پر امارات کو دوبارہ مسلط کرنے کے بارے میں سوچا گیا ہے تو یہ کسی بھی صورت میں افغانستان کی عوام کے لئے قابل قبول نہیں ہوگا'۔

افغان امن مذاکرات کار نے ملک میں تشدد میں حالیہ اضافے کی مذمت کی۔

انھوں نے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'تشدد کے ذریعہ شہریوں، علما اور سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانے سے امن حاصل نہیں ہوگا جس سے لوگوں کے حوصلے پست ہوجائیں گے'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'کسی بھی فریق کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ وہ قتل و خونریزی سے اپنے مقاصد حاصل کریں گے'۔

قومی مصالحت کی اعلی کونسلکے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ نے مزید کہا کہ 'اعتماد اور صبر کے ساتھ امن عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے'۔

عبداللہ نے زور دے کر کہا کہ 'جب ملک میں امن کی بات آتی ہے تو لوگوں کے وقار، شناخت اور فخر کو مجروح نہیں کیا جائے گا'۔

'اگر طالبان امن کے لئے کوئی منطقی راستہ قبول نہیں کرتے ہیں تو افغانستان کی خودمختاری اور وقار کا دفاع مشکل ہو جائے گا'۔

اطلاعات کے مطابق ایک ماہ سے امن مذاکرات جاری ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ تشدد میں کمی آئے گی۔

تاہم پچھلے چند ہفتوں کے دوران غیر متوقع طور پر اس میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک ہفتہ قبل طالبان نے ہلمند کے بہت سے علاقوں پر حملہ کیا تھا جس سے ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details