عبداللہ عبداللہ کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عبداللہ عبداللہ نے انصاف پر مبنی آزاد اور متحد افغانستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔اعلامیے کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے طالبان رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ سماجی انصاف کی عدم موجودگی میں تحفظ دینا اور قومی اتحاد مضبوط کرنا ناممکن ہے۔
اعلامیے کے مطابق خلیل الرحمٰن حقانی نے شرکاء کو یقین دلایا کہ وہ کابل کے شہریوں کو سکیورٹی دینے کیلئے سخت محنت کریں گے۔اعلامیے کے مطابق طالبان رہنما نے لوگوں کو تحفظ دینیکیلئے ملک کے سیاسی رہنماؤں اور عمائدین سے مدد کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: