بیروت دھماکے کیلئے حکومت پر نااہلی کے الزامات لگنے کے بعد لبنانی کابینہ کے ارکان کے مستعفی ہونے کا سلسلہ تھمتا نظر نہیں آتا۔
دھماکوں کے خلاف مشتعل مظاہرین نے کل بھی پارلیمنٹ کے سامنے اس قدر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا کہ انہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس کو آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے۔
دھماکے میں حکومتی نااہلی پر لبنانی وزیر اطلاعات اور ماحولیات کے بعد اب وزیر انصاف نے بھی استعفا دے دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ کی جانب سے بھی عہدہ چھوڑنے کا امکان ہے۔