حج کے دوران بلا اجازت مقدس مقامات میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 936 لوگوں کی گرفتاری کی سعودی حکام نے تصدیق کی ہے۔ یہ اقدام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سیکیورٹی حکام نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ایسے تمام لوگوں کے خلاف فوراً کارروائی کی اور بتایا گیا ہے کہ ان پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔
وازارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ ماہ وارننگ دیدی گئی تھی کہ پرمٹ کے بغیر مشاعر مقدسہ جانے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جو لوگ دوبارہ خلاف ورزی کریں گے ان پر جرمانہ ڈبل ہوگا۔