اردو

urdu

By

Published : Apr 16, 2020, 7:02 PM IST

ETV Bharat / international

طالبان کے حملے میں 9 فوجی اہلکار ہلاک

امریکہ اور طالبان کے درمیان دوحہ میں امن معاہدے پر دستخط کئے جانے اور امریکی فریق اور افغانستان حکومت کے ذریعہ فروری کے اواخر میں جاری مشترکہ اعلامیہ کے باوجود افغانستان میں شدت پسندوں نے گذشتہ چند ہفتوں سے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔

sdf
sd

افغانستان کےصوبہ لوگرمیں بدھ کی شب طالبان شدت پسندوں کے ساتھ تصادم میں افغان فوج کے کم از کم9جوان مارے گئے ہیں۔

ملک کی وزارت دفاع نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے واقعے کی تصدیق کی اور کہا لوگر صوبہ میں ضلع چرخ کے قلعہ دشت علاقے میں افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی فورسیز کی چوکیوں پر طالبان کے حملے میں افغان نیشنل آرمی فورس کے 9اہلکار مارے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ افغان ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی فورسیزکے جوانوں نے فوراًجوابی کارروائی کی جس سے متعدد شدت پسند بھی مارے گئے۔ملک کے دارالحکومت کابل سے تقریباً 60کلومیٹر جنوب میں واقع لوگر صوبہ میں طالبانی اور حفاظتی دستوں کے درمیان کافی عرصے سے زبردست جدوجہد جاری ہے۔

امریکہ اور طالبان کے درمیان دوحہ میں امن معاہدے پر دستخط کئے جانے اور امریکی فریق اور افغانستان حکومت کے ذریعہ فروری کے اواخر میں جاری مشترکہ اعلامیہ کے باوجود افغانستان میں شدت پسندوں نے گذشتہ چند ہفتوں سے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details