اردو

urdu

ETV Bharat / international

دھماکے میں آٹھ بچے ہلاک

افغانستان کے جنوب مشرقی صوبہ غزنی میں ہفتہ کے روزسڑک کنارے ہوئے دھماکے میں آٹھ بچوں کی موت ہو گئی۔

افغانستان میں ہوئے دھماکے میں آٹھ بچوں کی موت

By

Published : May 12, 2019, 10:05 AM IST

مقامی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ضلع ملیر میں مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ہوا۔

اس دھماکے میں دو دیگر بچوں کے زخمی ہو نے کی بھی اطلاع ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ دھماکہ طالبان جنگجوؤں کی طرف سے کیا گیا۔ تاہم طالبان نے اس حملے کے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان اور داعش دہشت گرد تنظیموں کی وجہ سے امن و قانون کی صورتحال سنگین بنی ہوئی ہے۔سکیورٹی فورسز نے پورے ملک میں دہشت گرد مخالف مہم چلائی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details