اردو

urdu

ETV Bharat / international

Earthquake in Japan: جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، سونامی کی وارننگ

جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمال مشرقی اور مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،Earthquake in Japan زلزلہ کی شدت 7.3 درج کی گئی ۔زلزلے کے ان شدید جھٹکوں کے ساتھ سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

7.3 magnitude quake hits north Japan, tsunami alert issued
جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، سونامی کی وارننگ

By

Published : Mar 16, 2022, 10:41 PM IST

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے شمال میں واقع میاگی پریفیکچر میں بدھ کے روز زلزلے کے تیزجھٹکے محسوس کئے گئے Earthquake in Japan جس کی شدت 7.3 ناپی گئی ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات (جے ایم اے) نے یہ اطلاع دی۔

ملک کے شمال مشرقی اور مشرقی علاقوں بالخصوص میاگی اور فوکوشیما کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت چھ پوائنٹس سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز فوکوشیما علاقہ کے ساحل پر شمالی عرض البلد 37.7 اور مشرقی طول بلد 141.7 کے درمیان سطح سے 60 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 36 منٹ پر آیا۔ جاپان میں آنے والے اس زلزلے کے باعث فوکوشیما کے شہر سوما میں بجلی منقطع ہوگئی۔

دارالحکومت ٹوکیو میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اور زلزلے کے بعد ٹوکیو کے کچھ حصوں میں بجلی جانے کی اطلاع ملی ہے۔

جاپان کے وزیراعظم کے دفتر نے اس زبردست زلزلے کے پیش نظر ہنگامی مرکز قائم کیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details