دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6600 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ اس دوران تقریباً 78000 متاثرین سامنے آئے ہیں۔ یہ اطلاع عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جمعہ کے روز دی ہے۔
نئے اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر کورونا کے 77965 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4248389 ہوچکی ہے۔