یہ واقعہ سری لنکا کے مشرقی ٹاؤن کالمونائی میں جمعے کی رات پیش آیا۔
سری لنکا: داعش کے ٹھکانوں پر چھاپے، 15 ہلاک
سری لنکائی پولیس کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سکیورٹی فورسز نے داعش کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے، اس کے دوران 3 خودکش بمباروں نے اپنے آپ کو اڑا لیا جس کے سبب 6 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
sri-lanka-police
مقامی پولیس کے مطابق، جب انہیں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے کے بارے میں اطلاع ملی جس کے بعد انہوں نے چھاپے مارے۔ اس وقت 3 خودکش بمباروں نے اپنے ساتھ ساتھ 3 خواتین اور 6 بچوں کو اڑا دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ '3 لوگ اور بھی مردہ پائے گئے تھے جو خود کش بمبار تھے۔ یہ لوگ گھر کے باہر تھے'۔