اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین میں کورونا وائرس سے17 افراد ہلاک - china

چین کی قومی ہیلتھ کمیشن نے جمعرات کو کہا کہ 25 شہروں اور صوبوں میں کورونا وائرس کے نئے 571 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ کمیشن نے ایک بیان میں کہا بیماروں کے 571 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جس میں 95 افراد کی حالت نازک ہے اور 17 کی موت ہو چکی ہے۔

چین میں کورونا وائرس کے 571 مریضوں کی تصدیق
چین میں کورونا وائرس کے 571 مریضوں کی تصدیق

By

Published : Jan 23, 2020, 8:04 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 3:55 AM IST

چین کے 13 صوبوں میں 250 سے زیادہ نئے مشتبہ کیس درج کئے گئے ہیں۔

اس وائرس سے بدھ کو 17 افراد کی موت اور 324 مریضوں کی رپورٹ تھی۔

امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ میں نئےکورونا وائرس کے معاملے بھی درج کئے گئے ہیں. چین کے صوبہ ہبوئی کے شہر ووہان میں اس وائرس کا سب سے زیادہ اثر ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بدھ کو کہا کہ نئے وائرس کے پھیلنے کو عالمی آفت قرار دیا جانا چاہئے یا نہیں، اس پر فیصلہ کرنے کے لئے مزید جانکاریاں اکٹھی کرنے کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 3:55 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details