اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان میں ایک ہفتہ کے دوران کورونا سے 56 اموات: ڈبلیو ایچ او - افغانستان میں ایک ہفتہ کے دوران

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جمعہ کے روز کہا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران افغانستان ڈیلٹا اسٹرین سمیت کورونا وبا کے پھیلنے سے کم از کم 56 افراد کی موت ہو گئی ہے اور ملک میں صورتحال سنگین ہے۔

افغانستان میں ایک ہفتہ کے دوران کورونا سے 56 اموات: ڈبلیو ایچ او
افغانستان میں ایک ہفتہ کے دوران کورونا سے 56 اموات: ڈبلیو ایچ او

By

Published : Jul 9, 2021, 10:16 PM IST

ڈبلیو ایچ او کے مشرقی بحیرہ روم کے علاقائی ایمرجنسی کے ڈائریکٹر رِک برینن نے کہا کہ افغانستان کورونا وبا کی تیسری لہر سے گذر رہی ہے، جہاں کورونا کیسز کی تعداد ابھی تک کل 131000 تک پہنچ گئے ہیں اور 5500 سے زیادہ افراد کی موتیں ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعداد حقیقی تعداد سے کافی کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کا افغانستان کے 85 فیصد علاقہ پر قبضہ کا دعویٰ

بریننن نے افغانستان میں صحت نگرانی کی خدمات تک عوام کی پہنچ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈبلیو ایچ او طالبان (روس میں ممنوع) کے براہ راست رابطے میں نہیں ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details